QR CodeQR Code

ہندوستان مسلسل مسلمانوں کو لڑانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے، علامہ فرقان حیدر عابدی

26 Sep 2019 21:14

ایک بیان میں نائب صدر جعفریہ الائنس کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک حل طلب مسئلہ ہے، پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ فرقان حیدر عابدی کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلسل چلنے والے انڈین فلم کے کلپ مقدسات اسلامی کی توہین ہے، ہندوستان مسلسل مسلمانوں کو لڑانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے، شاتم رسول سلمان رشدی کو پناہ بھی اس ہی معلون ہندوستان نے دی، یہ تمام معاملات ہندوستان مسئلہ کشمیر سے دنیا کی نظریں ہٹانے کے لئے کر رہا ہے، کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر لگنے والے ہاتھ کو ہم کاٹ کر رکھ دیں گے۔ علامہ فرقان حیدر عابدی کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا، ہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

نائب صدر جعفریہ الائنس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک حل طلب مسئلہ ہے، پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی ویب سائٹ کو بلاک کرے جس پر مسلسل مقدسات اسلامی کی توہین ہورہی ہے، جو صرف اور صرف مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی سازش ہے، پاکستانی عوام ہر اُس آنکھ کو نکال دے گی جس نے بھی پاکستان کو میلی نگاہ سے دیکھا۔


خبر کا کوڈ: 818561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818561/ہندوستان-مسلسل-مسلمانوں-کو-لڑانے-کیلئے-کوششوں-میں-مصروف-ہے-علامہ-فرقان-حیدر-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org