QR CodeQR Code

لاہور، ایرانی قونصل جنرل سے تاجروں کے وفد کی ملاقات، تجارتی امور پر تبادلہ خیال

26 Sep 2019 21:40

محمد رضا ناظری کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کی تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو باہمی تجارت میں فروغ کیلئے جس قسم کے تعاون کی ضرورت ہوئی ہم تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی قونصلیٹ لاہور میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے لاہور کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد رضا ناظری کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کی تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو باہمی تجارت میں فروغ کیلئے جس قسم کے تعاون کی ضرورت ہوئی ہم تیار ہیں۔  رضا ناظری نے کہا کہ اس سلسلے میں یہاں سے  تاجروں کا وفد اگر ایران جانا چاہتا ہے تو ویزہ کے حصول سمیت ہم ہر قسم کا تعاون اور رہنمائی کریں گے۔ اس موقع پر تاجروں کے وفد نے قونصل جنرل ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی اور ہمسایہ ملک ہے، ہم اس کیساتھ چلنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے جو کچھ بھی ہم سے ہو سکا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں ایران کیساتھ تجارت میں جو مسائل ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 818565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818565/لاہور-ایرانی-قونصل-جنرل-سے-تاجروں-کے-وفد-کی-ملاقات-تجارتی-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org