0
Thursday 26 Sep 2019 21:41

کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں، 70 فیصد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں

کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں، 70 فیصد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں، 70 فیصد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، سندھ حکومت کی کچرا اٹھانے کی مہم کے باوجود بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق کچرا مہم میں گم سندھ حکومت نے حالیہ بارش کی تباہ کاریوں کو بھلا دیا، شہر میں تین روز کے دوران ہونے والی  تیسری موسلادھار بارش بھی حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگا نہ سکی، ایک طرف تو حکومت شہر کو صاف کرنے کے دعوے کررہی ہے تو دوسری طرف تباہ حال سیورج سسٹم اور برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، جن علاقوں میں قدرتی طور ہر بارش کی نکاسی ہوگئی، وہاں سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے عوام کے لئے وبال جان بن گئے، شہر میں جانے والی سیورج یا پانی کی لائنوں کے لئے کی جانے والی کھدائی کو صحیح طرح بھرا نہیں گیا، جو موسلادھار بارش میں خطرناک کھائی میں تبدیل ہوگئی۔

شہریوں کے مطابق مئیر کراچی کی جانب سے دیا جانے والا نمبر بھی مکمل طور ہر غیر فعال ہے شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا، بارش کے بعد شہر میں متعدد مقامات سے گٹر کے ڈھکن غائب ہوگئے جس بھی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ ادھر ملیر 15، قائد آباد، پورٹ قاسم، اسٹیل ملز، گلشن حدید، گھگھر پھاٹک اور اس سے آگے ٹھٹھہ، بدین، تھر کول تک جانے والی نیشنل ہائی وے پر سیوریج نالہ نہ ہونے کے باعث سفر کرنے والے شہریوں کے لئے عذاب بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایت کس کو کریں ایک سو دن گذر چکے ہیں مگر اس سڑک پر پانی موجود ہے، اطراف میں جعفر طیار، ملیر سعود آباد سے ماڈل کالونی تک رہنے والوں کے لئے یہ گلیاں وبال بن گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 818566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش