0
Thursday 26 Sep 2019 22:04

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکا سمیت تمام ممالک کو ثالثی کی دعوت دینی چاہیے، مصطفیٰ کمال

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکا سمیت تمام ممالک کو ثالثی کی دعوت دینی چاہیے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں امریکا سمیت تمام اقوام عالم کو ثالثی کی دعوت دینی چاہیے اور کشمیر کا مقدمہ کشمیریوں کے ذریعے ہی اقوام عالم تک زیادہ مؤثر انداز میں پہنچانا چاہیے، پاک سرزمین پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی۔ پاکستان ہاؤس میں بزنس فورم کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتا، کیونکہ اسے معلوم ہے کہ کشمیری عوام اتنے مظالم سہنے کے بعد کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بنے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارت کو ادراک ہے کہ کشمیری عوام اپنی حق خودارادیت کو منوانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، نہ ہی بھارتی ظلم و جبر کے سامنے جھکے گی، خطے میں مستقل و دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اس کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، ورنہ جنگ کی صورت میں پوری دنیا کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پورے برصغیر میں غربت کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، لیکن بھارتی حکومت اپنی جارحانہ سوچ کی وجہ سے زمینی حقائق سمجھنے سے قاصر ہے۔
خبر کا کوڈ : 818570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش