QR CodeQR Code

کراچی میں سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں شہری گرفتار

26 Sep 2019 22:15

شہری عبدالجبار کو گھر سے باہر سڑک پر کچرا پھینکنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت شہری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سکھن پولیس تھانے کی حدود میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے پر شہری کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی گئی، جس میں شہری عبدالجبار کو گھر سے باہر سڑک پر کچرا پھینکنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شہر میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، جبکہ کچرا پھینکنے والے کی نشاندہی کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 818572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818572/کراچی-میں-سڑک-پر-کچرا-پھینکنے-کے-الزام-شہری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org