0
Thursday 26 Sep 2019 23:31

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے لانس نائیک گل رحیم لوئر کرم میں سپرد خاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے لانس نائیک گل رحیم لوئر کرم میں سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے لانس نائیک گل رحیم کو لوئر کرم میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے اہلکار لانس نائیک گل رحیم جن کو دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وام کے قریب فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، کو لوئر کرم کے علاقہ پیر قیوم میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں کرم ملیشیا کے کمانڈنٹ جمیل الرحمٰن، 114 وینگ کے کمانڈر لیفٹننٹ کرنل عاطف افضل، ایف سی کے جوانوں اور علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید کے جسد خاکی کو ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔ شہید گل رحیم نے لواحقین میں بیوہ، دو بیٹے اور 2 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش