QR CodeQR Code

امریکی صدر نے ایران کیساتھ ثالثی اور افغان مسئلے میں مدد کیلئے کہا ہے، عمران خان

27 Sep 2019 08:10

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں، جبکہ بھارت پر بھی امریکہ کا اچھا اثر و رسوخ ہے، امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ثالثی اور افغان مسئلے میں مدد کے لئے کہا ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں، جبکہ بھارت پر بھی امریکہ کا اچھا اثر و رسوخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، کوئی صاحب عقل انسان  ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ افراد کو بھارت نے یرغمال بنایا ہوا ہے، اس مسئلے پر سلامتی کونسل کی 11 قراردادیں موجود ہیں، مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد قتل و غارت کا اندیشہ ہے۔ افغان جنگ کے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ  برطانیہ اور روس سمیت کوئی بھی طاقت افغانوں کو شکست نہ دے سکی اور اس معاملے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اگر میں امریکی ہوتا تو پوچھتا کہ 1.5 کھرب ڈالر پھونک کر افغان جنگ سے کیا حاصل کیا۔؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان جہاد کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا، امریکہ نے پابندیاں عائد کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 818594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818594/امریکی-صدر-نے-ایران-کیساتھ-ثالثی-اور-افغان-مسئلے-میں-مدد-کیلئے-کہا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org