QR CodeQR Code

نواز شریف کی والدہ چاہتی ہیں کہ پیسے دیکر جان چھڑائی جائے، عارف حمید بھٹی

27 Sep 2019 08:21

تجزیہ کار کا ٹاک شو میں کہنا تھا کہ نواز شریف کی والدہ کو خصوصی طور جیل ملوانے لے جایا گیا تھا اور 10 سے 12 اکتوبر کا وقت انتہائی اہم ہے، والدہ نے نواز شریف کو کہا کہ شہباز شریف کی بات مان لو، مریم میری بھی لاڈلی ہے، جتنا پیسہ حکومت مانگ رہی دے دو۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد نوازشریف کو ان کی والدہ شمیم بی بی نے کہہ دیا ہے کہ جتنا پیسہ مانگتے ہیں دے کر جان چھڑاؤ۔ پاکستان کے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کے مطابق نون لیگ میں چاہے جتنے بھی اختلاف ہوں لیکن شریف خاندان اپنی ماں کی بات نہیں ٹالتا۔ انہوں نے نون لیگ کی قیادت کو چیلنج بھی کیا کہ وہ خبر کی تردید میڈیا پر آ کر کر سکتے ہیں۔ سینیئر صحافی کے مطابق شمیم بی بی نے اپنے بیٹے کو کہا ہے کہ جیتنا پیسہ مانگ رہے ہیں واپس دے دو اور ہم باقی زندگی سکون سے گزارنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آج نواز شریف کی والدہ کو خصوصی طور جیل ملوانے لے جایا گیا تھا اور 10 سے 12 اکتوبر کا وقت انتہائی اہم ہے۔ صحافی نے انکشاف کیا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف آج بھی اپنی ماں کی بات مانتے ہیں، والدہ نے نواز شریف کو کہا کہ شہباز شریف کی بات مان لو، مریم میری بھی لاڈلی ہے، جتنا پیسہ حکومت مانگ رہی دے دو۔ دوسری جانب پاکستان کے ایک اور نامور صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سات سو عرب مانگ رہی ہے اور جیل میں اسیر سیاسی قیادت پانچ سو ارب دینے پر رضامند ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 818595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818595/نواز-شریف-کی-والدہ-چاہتی-ہیں-کہ-پیسے-دیکر-جان-چھڑائی-جائے-عارف-حمید-بھٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org