0
Friday 27 Sep 2019 08:35

وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی زبانیں پھسل رہی ہیں، شہلا رضا

وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی زبانیں پھسل رہی ہیں، شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے جا رہے ہیں اور اس سے قبل زبانیں پھسل رہی ہیں، جو کہ نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا جبکہ یہاں وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی زبانیں پھسل رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی میں ہم نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ہم بیرونی دنیا کی خاطر دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عمران خان مجاہدین اور القاعدہ میں فرق نہیں کرسکے۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مودی نے آرٹیکل370 ختم کرنے کی جرت دکھائی، موجودہ پاکستانی حکومت کو علم نہیں تھا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈا کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کمزور ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مودی آیا ہے، کیا اس وقت سے مسلمانوں پر ہونے والا ظلم دنیا کو نظر نہیں آرہا، عمران خان کیوں بتاتے رہتے ہیں کہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، یہ تو سب کو علم ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 818597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش