QR CodeQR Code

حریت رہنماؤں کا بھارت کیخلاف یو این آفس کے باہر مظاہرہ

27 Sep 2019 10:16

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز نے گذشتہ 53 روز سے مقبوضہ کشمیر کو محاصرے میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے کشمیری اس وقت شدید مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں اور انہیں زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت درپیش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت سید فیض نقشبندی اور سید عبداللہ گیلانی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز نے گذشتہ 53 روز سے مقبوضہ کشمیر کو محاصرے میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے کشمیری اس وقت شدید مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں اور انہیں زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 818601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818601/حریت-رہنماؤں-کا-بھارت-کیخلاف-یو-این-آفس-کے-باہر-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org