0
Friday 27 Sep 2019 11:51

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کامیابی کالعدم قرار، انتخابات دوبارہ کرانیکا حکم

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کامیابی کالعدم قرار، انتخابات دوبارہ کرانیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 پر کامیاب امیدوار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابات دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے ڈیپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کامیابی کے خلاف بی این پی مینگل کے رہنماء اور حلقے سے ہارنے والے امیدوار حاجی لشکری رئیسانی کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ الیکشن ٹریبونل کے احکامات پر نادرا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 265 کے 52 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی، جس پر ٹریبونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار قاسم خان سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے کے انتخابات دوبارہ کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ دوسری جانب درخواست گزار حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ فتح سچ کی ہوئی، مگر افسوس ہے کہ گذشتہ سال سے اب تک ایک نااہل شخص قومی اسمبلی کا ایوان چلاتا رہا، صوبے کے مزید حلقے کھولیں جائیں تو ایسے ہی فیصلے آئیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 818625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش