0
Friday 27 Sep 2019 13:29

آزادکشمیر، عمران خان کا زلزلہ متاثرہ ہر خاندان کو 5 لاکھ امداد دینے کا فیصلہ

آزادکشمیر، عمران خان کا زلزلہ متاثرہ ہر خاندان کو 5 لاکھ امداد دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زلزلہ زدگان کے ہر فرد کے خاندان کو 5 لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے خاندان کو پانچ لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر امدادی پیکیج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل نے وزیراعظم کو زلزلہ میں نقصانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو زلزلہ متاثرین کو فوری امداد و بحالی کے احکامات بھی جاری کیے۔ دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے کا اس سال 8 اکتوبرکو نیشنل ریزیلینس ڈے میرپور میں منانے کے اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش