QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا پولیس کو بیوروکریسی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

27 Sep 2019 13:29

تھانوں کی انسپکشن کے لئے پولیس کو ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔ وفاقی حکومت نے پولیس ریفارمز سفارشات تیار کر لیں ہیں۔ ابتدائی طور پر پنجاب اور کے پی کے پولیس پر تجربہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو بیوروکریسی کے ماتحت کیا جائے گا۔ اس سے آنی والی تبدیلی کے باعث اب سیاستدان بھی پولیس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کر سکیں گے اور الزامات بھی اٹھا سکیں گے اور وزیراعلٰی کو رپورٹ بھی پیش کر سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین صوبائی وزراء پر مبنی ایک سب کیبنٹ کمیٹی بھی بنائی جائے گی، جس کی سربراہی خود وزیراعلٰی کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریجنل سطح پر بھی ممبران اسمبلی کو اس کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تھانوں کی انسپکشن کے لئے پولیس کو ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔ وفاقی حکومت نے پولیس ریفارمز سفارشات تیار کر لیں ہیں۔ ابتدائی طور پر پنجاب اور کے پی کے پولیس پر تجربہ کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 818645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818645/پنجاب-حکومت-کا-پولیس-کو-بیوروکریسی-کے-ماتحت-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org