0
Friday 27 Sep 2019 14:12
ایرانی و عراقی سربراہان مملکت کی ملاقات

اربعین حسینیؑ پر زائرین امام حسین علیہ السلام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق

اربعین حسینیؑ پر زائرین امام حسین علیہ السلام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے مواقع آج دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں سربراہان ممالک نے دونوں ممالک کے درمیان موجود بینکنگ سسٹم میں مزید بہتری لانے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے کربلا کا سفر کرنے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

عراق کے صدر برہم صالح نے اس بات کا یقین دلواتے ہوئے کہ ایران اور عراق کے درمیان بینکنگ سسٹم میں موجود مشکلات جلد از جلد حل کر لی جائیں گی، کہا کہ جاری سال چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام گذشتہ تمامتر سالوں سے زیادہ باعظمت ہوگا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اداراتی کاموں میں اصلاح اور تیزی لانے کی خاطر ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی اور خطے کے حالات، خصوصاً یمن کے حوالے سے ایرانی صدر کی طرف سے پیش کردہ "ہرمز امن منصوبہ" HOPE کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و امان کو دوبارہ بحال کرنے میں انتہائی موثر قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 818651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش