0
Friday 27 Sep 2019 16:56
اسرائیل کی نظریں اردن اور سعودی عرب کے بعض علاقوں پہ ہیں

پاکستان پہ بھارتی حملے کے وقت ایران سعودی عرب کو لڑانے کا منصوبہ

عمران خان ایران سعودی عرب ثالثی میں کامیاب ہوا تو یہودی خواب بکھر جائیگا
پاکستان پہ بھارتی حملے کے وقت ایران سعودی عرب کو لڑانے کا منصوبہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی حالت زار، ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی تلخی کو سعودی عرب کے ذریعے بڑھاوا دینے کی موجودہ صورتحال پہ پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ نگار مظہر برلاس نے پیش گوئی کی ہے کہ منصوبہ بندی یہ کی گئی ہے کہ جب بھارت پاکستان پہ حملہ کرے تو عین اس وقت سعودی عرب کو ایران سے لڑایا جائے۔ کالم نگار مظہر برلاس نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا خود منوایا ہے۔ وہ انتھک ہیں، اسمارٹ ہیں، محنتی ہیں، دلیری سے موقف پیش کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کالم میں مودی کے امریکہ میں کیے گئے جلسے سے خطاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب جلسے میں مودی نے یہ کہا کہ ’’ہم نے کشمیر کے لئے آرٹیکل 370 ختم کر دیا ہے، کھڑے ہو کر میری تائید کرو‘‘ سب لوگ کھڑے ہوگئے مگر امریکی صدر اور دیگر امریکی اراکین بیٹھے رہے، افسوس پاکستان میڈیا اس ’’بیٹھک‘‘ کو لوگوں کے سامنے نہ لا سکا حالانکہ پاکستانی میڈیا کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ امریکی قیادت نے آرٹیکل 370 پر مودی کے مؤقف کو مسترد کر دیا۔

مظہر برلاس نے کہا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ہزاروں خداؤں کے ماننے والے ایک ہو چکے ہیں اور ایک خدا کو ماننے والے تقسیم ہو چکے ہیں۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ پاکستانی، پاکستان کے لئے ایک نہیں ہوتے، یہی حال مسلمان ملکوں کا ہے۔ اس وقت یہود و ہنود کی چال کو سمجھنے کی ضرورت ہے، ان دونوں نے تین مسلمان ملکوں کے لئے ایک خوفناک منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبہ یہ ہے کہ جس وقت انڈیا، پاکستان پر حملہ کرے تو عین اسی وقت سعودی عرب کو ایران سے لڑوایا جائے تاکہ ایران خفیہ طور پر پاکستان کی مدد نہ کر سکے اور نہ ہی سعودی عرب ظاہری طور پر پاکستان کی مدد کر سکے۔ اسی طرح جنگ میں الجھا ہوا پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک ایران کی کوئی مدد نہ کر سکے۔ مظہر برلاس نے بتایا کہ اس کے علاوہ پاکستان سعودی عرب کی بھی عسکری مدد نہ کر سکے۔ یہ تینوں ملک ایک دوسرے کی مدد نہ کر سکیں، اس دوران اسرائیل اپنے پاؤں پھیلانے میں کامیاب ہو جائے، اس کی نظریں اردن کے علاوہ سعودی عرب کے کچھ حصے پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کروانے میں کامیاب ہو گئے تو یہودیوں کا خواب بکھر جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 818676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش