0
Friday 27 Sep 2019 17:54

ڈی جی ایف آئی اے کو جبری رخصت پر گھر بھیج دیا گیا

ڈی جی ایف آئی اے کو جبری رخصت پر گھر بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کو جبری رخصت پر بھیج دیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کو قائم مقام ڈی جی کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ ہائی پروفائل کیسز میں ایف آئی اے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی اور حکومت کو حال ہی میں بشیر میمن کی براہ راست نگرانی میں ہونے والی تفتیش پر تحفظات تھے۔ ڈی جی ایف آئی اے اچانک 15 دن کی رخصت پر چلے گئے، ان کی جگہ پولیس گروپ گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کو قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے کا چارج دیا گیا ہے۔ ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ بشیر میمن کو جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی واپسی پر نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ ایک روز قبل ڈی جی ایف آئی اے کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر علی شیر جکھرانی کو بھی ایف آئی اے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرا دی گئی ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 818686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش