0
Friday 27 Sep 2019 18:02

عمران خان کی غربت کے خاتمے کی حکمت عملی خوش آئند ہے، بل گیٹس

عمران خان کی غربت کے خاتمے کی حکمت عملی خوش آئند ہے، بل گیٹس
اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے غربت کے خاتمے کیلئے حکومتی طریقہ کار کی موجودگی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے غربت کیخلاف نئی حکمت عملی بنالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا  کہ غربت کے خاتمے کیلئے مکمل حکومتی طریقہ کار کا ہونا ضروری ہے، مستحکم ترقیاتی اہداف مکمل حکومتی طریقہ کار کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم عمران خان نے غربت کیخلاف نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ پاکستان اور بل گیٹس کی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کو آئندہ برس احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس غربت کے خاتمے کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، خوشی ہے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام میں معاونت کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 818688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش