0
Friday 27 Sep 2019 18:09

متحدہ عرب امارات کی یمن پر تازہ لشکر کشی

متحدہ عرب امارات کی یمن پر تازہ لشکر کشی
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل "المیادین" نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے ذرائع سے ایک ایسی ویڈیو حاصل کر لی ہے، جس میں یمن پر سعودی عرب کیطرف سے مسلط کردہ جنگ میں شمولیت کی خاطر متحدہ عرب امارات کے نئے تربیت یافتہ لشکر یمن کیطرف عازم سفر دکھائی دے رہے ہیں۔ منتشر ہونیوالی اس ویڈیو میں یمن کے مستعفی سابقہ صدر "علی عبداللہ صالح" کے بھائی "طارق محمد عبداللہ صالح" کی کمان میں "اریٹیریا" کے شہر "عصب" میں تربیت پانے والے فوجیوں پر نگرانی کرنیوالے متحدہ عرب امارات کے فوجی افسر بھی نظر آرہے ہیں، جو فوجی ساز و سامان کے ہمراہ مستعفی سابقہ صدر کے حامی فوجی کاروان کی یمنی بندرگاہ "المخا" کیطرف روانگی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
  file:///C:/Users/SHHusaini/Downloads/%60%60%60%60%60%60%60%60.jpg
file:///C:/Users/SHHusaini/Downloads/%60%60%60%60.jpg
رپورٹس کے مطابق فائر بندی کی پیشکش کے بعد سعودی اتحاد کیطرف سے یمن پر 200 سے زائد ہوائی حملوں کے بعد اس تازہ لشکر کشی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جن میں دسیوں عام یمنی شہری جانبحق ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کیطرف سے یمن میں داخل ہونیوالی تازہ دم یمنی فوج اور فوجی ساز و سامان کو مختلف محاذوں پر بھیجا گیا ہے۔ فوجی نقل و حرکت کی تفصیلات کے مطابق 30 اماراتی فوجی گاڑیاں اور "المحجر القدیم" سے "طارق محمد عبداللہ صالح" کے 400 فوجیوں پر مشتمل ایک تازہ دم دستہ یمنی علاقے "لحج" میں "حمد الشکری" کی کمان میں حوثیوں کے خلاف لڑنے والے "عمالقہ" بریگیڈ کیلئے "الدریہمی" کیطرف روانہ کر دیا گیا ہے درحالیکہ "عمالقہ" بریگیڈ کے دسیوں فوجی بھاری فوجی ساز و سامان کے ہمراہ "عدن" سے "المخا" اور سینکڑوں فوجی "عدن" سے "خوخہ" جبکہ "مقاومت التہمیہ" بریگیڈ کے 400 فوجیوں کو "المخا" سے "یختل" بھیجا جا چکا ہے۔
file:///C:/Users/SHHusaini/Downloads/%60.jpg
file:///C:/Users/SHHusaini/Downloads/%60.jpg
file:///C:/Users/SHHusaini/Downloads/%60%60%60.jpg
file:///C:/Users/SHHusaini/Downloads/%60%60%60%60.jpg
عرب نیوز چینل المیادین نے اپنے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے علیحدگی پر مبنی دعوے کی قلعی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے کھل گئی ہے جبکہ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی متحدہ عرب امارات کو اس جنگ سے علیحدگی کی بارہا نصیحت کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اہداف مشخص اور انکی طرف میزائل لانچرز بھی پوری طرح تیار حالت میں آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 818691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش