QR CodeQR Code

پشاور میں ڈاکٹروں پر پولیس کا لاٹھی چارج، کئی ڈاکٹروں کی حالت غیر ہوگئی

27 Sep 2019 18:35

پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کیا جس سے کئی ڈاکٹرز اور اسپتال میں موجود لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس اور ڈاکٹرز نے تصادم کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا جس سے اسپتال کا انتظامی بلاک میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کے مطابق 12 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹرز نے اسپتالوں کی نج کاری سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ پشاور کا لیڈی ریڈنگ اسپتال پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان تصادم کے بعد میدان جنگ بن گیا۔ ریجنل اور ضلعی ہیلتھ اتھارٹیزکے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملہ احتجاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اکٹھے ہوئے تواسپتال انتظامیہ کے مطالبے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ پولیس نے ڈاکٹرز تنظیم کے صدر ڈاکٹر عالمگیر کو حراست میں لیا تو حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری انتظامیہ بلاک میں تعینات کردی گئی اور جب مظاہرین اسپتال میں زبردستی داخل ہونے لگے تو پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کیا جس سے کئی ڈاکٹرز اور اسپتال میں موجود لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس اور ڈاکٹرز نے تصادم کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا جس سے اسپتال کا انتظامی بلاک میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کے مطابق 12 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس تشدد کے خلاف ہیلتھ ملازمین نے اسمبلی چوک میں دھرنا دیا اور خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ 


خبر کا کوڈ: 818696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818696/پشاور-میں-ڈاکٹروں-پر-پولیس-کا-لاٹھی-چارج-کئی-کی-حالت-غیر-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org