0
Friday 27 Sep 2019 19:54

وزیراعلٰی پختونخوا کا کم عمر رکشہ ڈائیور کی کفالت کا اعلان

وزیراعلٰی پختونخوا کا کم عمر رکشہ ڈائیور کی کفالت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے رکشہ چلانے والے پانچ بہنوں کے کمسن بھائی کی کفالت کی ذمہ داری لے لی۔ پشاور میں بخشو پل کے 13 سالہ اجمل سے رکشاء چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری ہوئی، جس پر ٹریفک پولیس اہلکار اسے چالان دینے لگا تو کمسن ڈرائیور نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد گردوں کے مریض ہیں اور وہ پانچ بہنوں کا واحد سہارا ہے۔ کمسن ڈرائیور کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے اس کا نوٹس لیا اور  13 سالہ اجمل کو وزیراعلٰی ہاؤس بُلا لیا۔ وزیراعلٰی محمود خان نے بچے کیلئے ایک لاکھ روپے نقد اور 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا، جبکہ بچے کو اسکول میں داخل کروا کر تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کمسن اجمل کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی کی مالی امداد کے اعلان سے وہ گھریلو اخراجات سے بری الذمہ ہوگیا ہے اور اب وہ باقاعدگی سے اسکول جا کر تعلیم حاصل کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 818715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش