0
Friday 27 Sep 2019 20:10

ملتان، کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت طلباء کی شرکت

ملتان، کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت طلباء کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی کی گئی، ریلی ملتان آرٹس کونسل سے نکالی گئی، جس کی قیادت وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، کمشنر افتخار سہو، ڈی سی عامر خٹک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، قاسم لنگاہ ایم پی اے، رانا عبدلجبار اور خالد جاوید وڑائچ نے کی، ریلی میں شہریوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی کے شرکاء سے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی جاوید اختر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

کمشنر افتخار سہو نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈین افواج کے مظالم کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو زیادہ دیر مبحوس نہیں رکھا سکتا، پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی فورم پر کشمیر کی جنگ لڑ رہے ہیں، ریلی کا مقصد کشمیری بھائیوں کو پیغام دینا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کشمیری بھائی بہنوں پر انڈیا کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے آزادی کا حق نہیں چھینا جا سکتا، ریلی پل موج دریا پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 818716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش