0
Friday 27 Sep 2019 21:08

علامہ احمد اقبال اور علامہ امین شہیدی کی میجر عدیل زیدی شہید کے اہلخانہ سے تعزیت

علامہ احمد اقبال اور علامہ امین شہیدی کی میجر عدیل زیدی شہید کے اہلخانہ سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ امین شہیدی پاک افغان سرحد پر جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل شاہدزیدی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد شاہد زیدی سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ شیعہ رہنماؤں نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی کو اپنے ان جانثار سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے مادر وطن کی محبت کو اپنی جانوں پر ترجیح دی اور ارض پاک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں شیعہ قوم نے ہر طرح کی قربانی دی ہے، اسی طرح تکمیل اور تعمیر پاکستان کے لئے بھی ڈٹی ہوئی ہے اور ہمیشہ اسی طرح ڈٹی رہے گی، کشمیر کی سرحد ہو یا بھارت و افغان بارڈر، سیاچن کے برف پوش پہاڑہوں یا وزیرستان کے بیابان ہر محاذ پر مکتب اہل بیت (ع) کے بہادر سپوتوں نے آئمہ اطہار (ع) کی سیرت پر چلتے ہوئے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی ہماری قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے، ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کا خون اس ملک کی آبیاری میں شامل ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم مدر وطن کا مضبوط دفاع ہیں اور ارض پاک کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے شہید کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہمارے اجداد کا ورثہ ہے، یہ اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کے حصے میں آتی ہے، میجر عدیل زیدی شہید کی جرات و استقامت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل اور شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 818721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش