QR CodeQR Code

عمران خان نے اسلام اور کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، طاہرالقادری

27 Sep 2019 21:10

ٹی ایم کیو کے سربراہ کا وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ میں تقریر پر ردعمل میں کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ نا انصافی سے ردعمل جنم لیتا ہے اور اسلام کا انتہا پسندی سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ طاہرالقادری نے کہا کہ ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے دنیا کو اپنا سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے یو این او میں عمران خان کی تقریر کو شاندار قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں نے عمران خان کی ساری تقریر سنی ہے، اچھی تیاری کی، انہوں نے کشمیر سمیت عالم اسلام کے مقدمے کو موثر انداز میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ نا انصافی سے ردعمل جنم لیتا ہے اور اسلام کا انتہا پسندی سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ طاہرالقادری نے کہا کہ ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے دنیا کو اپنا سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ جب کسی کو دیوار سے لگایا جائے گا تو وہاں سے ردعمل بھی آئے گا، دنیا کو انتہاپسندی کے خاتمے کے حوالے سے انہی خطوط پر آگے بڑھنا ہو گا اور دنیا کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام، عالم اسلام اور کشمیر سے متعلق عمران خان نے اپنا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا میں بار دگر مبارکباد دیتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 818722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818722/عمران-خان-نے-اسلام-اور-کشمیر-کا-مقدمہ-بہترین-انداز-میں-پیش-کیا-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org