QR CodeQR Code

ہمیں سلیکٹڈ حکومت قبول نہیں، بلال زرداری

27 Sep 2019 21:09

نوڈیرو ہاﺅس لاڑکانہ میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں، ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم عوام کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غریب کی دشمن ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہے، اب لاڑکانہ سے جواب آنا چاہیئے کہ ہمیں سلیکٹڈ حکومت قبول نہیں، پیپلز پارٹی غربت کا خاتمہ کرتی ہے، جبکہ تحریک انصاف اور جی ڈی اے غریب کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نوڈیرو ہاﺅس لاڑکانہ میں پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں، ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم عوام کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پینشن میں اضافہ کیا، فوجی جوانوں اور پولیس سمیت دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 818723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818723/ہمیں-سلیکٹڈ-حکومت-قبول-نہیں-بلال-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org