0
Friday 27 Sep 2019 21:30
اقوام متحدہ میں ایرانی صدر حسن روحانی کے بہترین خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں

وفاق المدارس الشیعہ کا مسئلہ کشمیر پر فوج اور حکومت کی حمایت کا اعلان

وفاق المدارس الشیعہ کا مسئلہ کشمیر پر فوج اور حکومت کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کرتے اور مدد کیلئے پر عزم ہیں۔ تنازع کے حل کیلئے حکومت اور فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں، کشمیر سے ہمارا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے، جو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بلا تفریق مذہب و مسلک، علاقہ اور زبان پوری قوم کو مقبوضہ وادی میں بھارت کے ریاستی مظالم پر تشویش ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر ی عوام کی خواہش کے مطابق اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر 72 سال سے موجود تنازع کا حل ہونا چاہیے۔ انتہا پسند ہندو نہ صرف بھارت کے اندر بسنے والے مسلمانوں کو باہم تقسیم کرنے کیلئے سازشیں تیار کرتا رہتا ہے اور ہندوستان میں ایک سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے ام المومنین حضرت عائشہ ؓسے متعلق فلم بنائی جا رہی ہے۔ شیعہ مسلک کا اس سے کوئی تعلق نہیں، سازش کا حصہ بننے والے فرد وسیم رضوی حکمران جماعت کا رہنما ہے، اس کی شدید مذمت کرتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں اسکی نمائش پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شیطانی حرکت دنیا بھر میں سنی شیعہ فسادات پھیلانے کی سازش ہے۔ علی مسجد جامعتہ المنتظرمیں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے حالیہ زلزلہ میں متاثرہ کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی مالی مدد کی اپیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے حسب سابق اسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے اور اپنے تعصب کا اظہار کیا جبکہ کشمیر کی حمایت یا بھارت کی مذمت تک نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ایران پر مزید امریکی پابندیاں قابل مذمت اور استعماری قوت کے تکبر کی علامت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے بہترین خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، جنہوں نے کہا ہے کہ کشمیری اگر کربلاء کا راستہ اپنائیں تو ضرور کامیابی ملے گی۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسلامی دنیا میں امام حسین ؑ کے نقش ِ قدم پر چلنے والی واحد شخصیت ان کے فرزند حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای ہیں۔ یمنیوں کا سعودی تیل تنصیبات پر حملہ 4 سالہ سعودی جارحیت کا رد عمل ہے جس میں ہزاروں یمنی شہید ہوئے پھر بھی انہوں نے انسانوں پر حملہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 818725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش