0
Friday 27 Sep 2019 21:34

لاہور، جیل وارڈنز کے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد بری

لاہور، جیل وارڈنز کے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد بری
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے ناقص تفتیش اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر سمن آباد جیل وارڈنز ٹریننگ کیمپ پر حملے میں ملوث چار ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس قاسم خان اور جسٹس اسجد جاوید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، جس میں دہشت گرد کرامت، عبدالحفیظ، افضال اور ذوالفقار کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ چاروں دہشتگردوں کی طرف سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین مقدمے میں ناقص تفتیش پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ تفتیش خود ناقص کرتے ہیں اور کہتے ہیں عدالتیں ملزم بری کر دیتی ہیں، حد ہے، اتنے اہم مقدمے میں تفتیش بدترین ہے تو باقی مقدمات میں کیا ہوگا۔ فاضل جج نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ تفتیش جے آئی ٹی نے نہیں بلکہ عام سب انسپکٹر نے کی ہے۔ عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے کہا سمن آباد پولیس نے 2012میں جیل وارڈن ٹریننگ کیمپ پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا، جیل وارڈن ٹریننگ کیمپ حملہ کیس میں 10 افراد قتل اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 2015 میں کرامت سمیت دیگر کو 21 دفعہ سزائے موت سنائی، دوران تفتیش ملزموں کی مشترکہ شناخت پریڈ کروائی گئی جو غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون شہادت کے مطابق ہر ملزم کی الگ شناجت پریڈ کروائی جانا ضروری ہے، زخمی گواہوں نے بھی عدالت کے روبرو ملزموں کو شناخت نہیں کیا۔ عثمان نسیم ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملزموں کو وقوعہ سے ایک سال پہلے سے حراست میں لے رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 818726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش