QR CodeQR Code

پورے سندھ کا کچرا پی پی کے اندر اکٹھا ہے، سندھ کے حالات سے واقف ہیں، عامر محمود کیانی

27 Sep 2019 22:01

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کا اچھا دور شروع ہونے والا ہے، یہاں اولاد اور مفاد کی سیاست کی جاتی ہے، عوام کے خاطر کوئی بھی کام نہیں کرتا، لوگ علاج اور سہولیات سے محروم ہیں، سیاستدان اربوں کے گھروں میں رہتے ہیں لیکن عوام پیناڈول کی گولی کے لئے پریشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، صوبائی صدر حلیم عادل شیخ دیگر پی ٹی آئی کے اراکین قومی صوبائی اسمبلی و دیگر صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی سے دو روزہ اندرون سندھ کے دورے کے لئے روانا ہوئے۔ روانگی سے قبل گورنر ہاؤس کے باہر پھوارا چوک پر میڈیا سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل محفوظ عرسانی، ایم این اے جئے پرکاش اکرانی، سیکرٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، اراکین سندھ اسمبلی رابستان خان، ڈاکٹر سعید آفریدی، صوبائی رہنماء حنید لاکھانی، علی جونیجو اور دیگر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ایم این اے عامر محمود کیانی نے کہا، سندھ کے حالات سے سب واقف ہیں بہت کرپشن کی گئی ہے اب زیادہ لوٹ مار کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کا اچھا دور شروع ہونے والا ہے، یہاں اولاد اور مفاد کی سیاست کی جاتی ہے، عوام کے خاطر کوئی بھی کام نہیں کرتا۔

عامر کیانی کا کہنا تھا کہ یہاں پورے سندھ کا کچرا پی پی کے اندر اکٹھا ہے، لوگ علاج اور سہولیات سے محروم ہیں، سیاستدان اربوں کے گھروں میں رہتے ہیں لیکن عوام پیناڈول کی گولی کے لئے پریشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال کو آج یہ 13 ماہ سے کمپیئر کررہے ہیں، اس وقت پاکستان نے مسلمان امہ کا مقدمہ دنیا میں لڑا، قوموں کے اندر ان لیڈران کی وجہ سے جذبہ بڑھتا ہے، عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کی عزت بحال کرائی، تبدیلی کا کاروان سندھ میں داخل ہوچکا ہے، ملک کے سارے ادارے اب آزاد ہیں، مقدمے ان لوگوں نے خود بنائے تھے جن پر آج عمل ہورہا ہے، سندھ کی محرومی پر وزیراعظم خود آئیں گے اور سندھ کی عوام کی احساسی محروم ختم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 818733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818733/پورے-سندھ-کا-کچرا-پی-کے-اندر-اکٹھا-ہے-حالات-سے-واقف-ہیں-عامر-محمود-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org