0
Friday 27 Sep 2019 22:04

میرانشاہ، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی، آرمی چیف

میرانشاہ، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر جاری باڑ کی تنصیب سے سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمدورفت کم ہوئی ہے اور دہشت گردی کے واقعات بھی بتدریج کم ہو رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میرانشاہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عمائدین سے ملاقات اور بات چیت بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر جاری باڑ کی تنصیب سے سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمدورفت کم ہوئی اور دہشت گردی کے واقعات بھی بتدریج کم ہو رہے ہیں۔ شہری دیسی بارودی سرنگوں کے واقعات کی روک تھام میں محتاط رہیں اور شدت پسندوں کے سہولت کاروں سے بھی چوکنا رہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ہم افغانستان میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں، پاکستان میں دیرپا امن افغانستان کے امن سے منسلک ہے، جس کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شدت پسندوں کے ساتھ طاقت کے ذریعے نمٹنا بڑا مسئلہ نہیں، لیکن جانی نقصان سے بچنے کیلئے فورسز مکمل تحمل کا مظاہرہ کرتی ہیں، ہم باہمی تعاون سے دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے، عمائدین کے تجربے سے مستقبل میں کامیابیاں ممکن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 818734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب