0
Friday 27 Sep 2019 23:07

صوبائی حکومت ڈی پی او ہنگو کو فوری طور پر برطرف کرے، علامہ فدا مظاہری

صوبائی حکومت ڈی پی او ہنگو کو فوری طور پر برطرف کرے، علامہ فدا مظاہری
اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو کے ڈی پی او علاقہ میں قائم مثالی امن و امان کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں، صوبائی حکومت مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ ڈی پی او کا فوری طور پر ہنگو جیسے حساس علاقے سے تبادلہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے پاراچنار مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کے ڈی پی او احسان اللہ اس سے پہلے بھی ہنگو میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مذکورہ ڈی پی او نے عزاداری میں رخنہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے اور اہل تشیع کے روح رواں علامہ خورشید انور جوادی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے خطرناک قدم اٹھایا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈی پی او کو فوری طور پر برطرف کرکے علامہ خورشید انور جوادی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے۔
خبر کا کوڈ : 818740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش