0
Friday 27 Sep 2019 23:13

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا، مشعال ملک

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا، مشعال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت اچھے طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا، کشمیر کو ہندوستان نے سب سے بڑا ٹارچر سیل بنا دیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ اب ساری ذمہ داری عالمی رہنماؤں کی اور اقوام متحدہ پر ہے، بھارت کے عزائم سے پوری دنیا متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کے تمام حربے آزمانے کے باوجود بھارت ناکام ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، کرفیو کے باعث کشمیر میں لوگ بھوکے مررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا، کشمیری دنیا کی بہادر ترین قوم ہے، دنیا کی کوئی طاقت آج تک کشمیریوں کو ڈرا نہیں سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، دنیا کو کشمیریوں کا فیصلہ تسلیم کرنا پڑے گا، بھارت یاسین ملک کو کشمیریوں سے جوڑنے کی سزا دے رہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت آئندہ ماہ کشمیری قیادت کے خلاف ٹرائل کرنے جارہا ہے، اقوام متحدہ و عالمی برادری کو کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 818744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش