QR CodeQR Code

پاراچنار، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم حسین علیہ السلام

27 Sep 2019 23:47

آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یوم حسین علیہ السلام کی تقریب میں مقررین نے سیرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن پارا چنار ریجن میں بوغرہ محب یونٹ میں یوم حسین علیہ السلام بعنوان "حسین سب کا" کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کے بزرگوں، سینیئرز سمیت محب برادران و خواہران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یوم حسین علیہ السلام کی تقریب میں مقررین نے سیرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یونیورسٹی آف پشاور میں بھی آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یوم حسین علیہ السلام کی بھرپور تقریب منعقد ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 818749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818749/پاراچنار-امامیہ-اسٹوڈنٹس-ا-رگنائزیشن-کے-زیر-اہتمام-یوم-حسین-علیہ-السلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org