QR CodeQR Code

لنڈی کوتل، ٹرالر الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

29 Jun 2011 19:44

اسلام ٹائمز:خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں ٹرالر الٹنے کے باعث دو گاڑیاں اور پک اپ وین ٹرالر تلے دب گئیں، ملبے سے پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں


لنڈی کوتل:اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں علی مسجد کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے افغانستان جانے والا ایک ٹرالر الٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں اور ایک پک اپ ٹرالر کے نیچے دب گئیں۔ ملبے تلے متعدد افراد ابھی تک دبئے ہوئے ہیں، جن میں سے پانچ افراد کی لاشیں اب تک نکال لی گئیں ہیں۔ زخمیوں کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم ملبے تلے زیادہ دیر تک رہنے والے زخمیوں میں سے مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 81875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/81875/لنڈی-کوتل-ٹرالر-الٹنے-سے-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org