0
Saturday 28 Sep 2019 08:08

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 55 واں روز

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 55 واں روز
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر پر قابض فوج نے وادی کے مختلف اضلاع سے درجنوں نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد شدید احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آٹھویں جمعہ کے روز بھی مسلمانوں پر مساجد کے دروازے بند رکھے گئے۔ اس صورتحال پر مشتعل ہوتے کشمیری مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فضا بھارت مخالف اور آزادی کے نعروں سے گونجتی رہی۔ قابض فوج کے ساتھ تصادم میں درجنوں نہتے کشمیری زخمی ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن میں مزید درجنوں بیگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فوج نے شوپیاں، رامبان کشتواڑ اور سامبا اضلاع میں تلاشی اور سرچ آپریشن کی تازہ کارروائی کرتے ہوئے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید درجنوں نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب انڈٰین حکام نے نیشنل کانفرنس کے ایک رکن محمد مقبول ریاتو کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب 780 سے زائد سائنسدانوں، ریسرچرز اور اساتذہ نے بھارت سے مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ضلع ڈوڈہ میں ایک اور قابض فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 818758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش