QR CodeQR Code

عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی

28 Sep 2019 08:17

ذرائع کے مطابق طیارے کو فنی خرابی کے باعث نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق طیارے کو معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس نیو یارک بھیجا گیا، طیارے میں تکنیکی خرابی ٹورنٹو کے قریب ہوئی۔عمران خان تقریباً 5 گھنٹے پہلے نیویارک سے وطن روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی خرابی کے باعث وزیراعظم رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔


خبر کا کوڈ: 818759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818759/عمران-خان-کے-طیارے-میں-فنی-خرابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org