QR CodeQR Code

عمران خان کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات

28 Sep 2019 08:23

حکومت پاکستان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل گوتریز سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستانی تحائف بھی دیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔ حکومت پاکستان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل گوتریز سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستانی تحائف بھی دیے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس کے بعد وہ ہفتے کو وطن واپس لوٹیں گے۔ 

 


خبر کا کوڈ: 818760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818760/عمران-خان-کی-اقوام-متحدہ-کے-سیکریٹری-جنرل-انتونیو-گوتریز-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org