0
Saturday 28 Sep 2019 13:09

مقبوضہ کشمیر میں غیر ضروری اور بلا جواز مواصلاتی قدغنیں

مقبوضہ کشمیر میں غیر ضروری اور بلا جواز مواصلاتی قدغنیں
اسلام ٹائمز۔ ایوان صحافت کشمیر نے وادی کشمیر میں گزشتہ 53 دنوں سے مواصلاتی بریک ڈاؤن پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صحافت نظم کی میٹنگ کے دوران موبائیل اور انٹرنیٹ ٹھپ ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے دوران محسوس کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں صحافیوں کو سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔ ایوان صحافت کشمیر کے بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائیل کے بند ہونی کی وجہ سے صحافی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ زمینی صورتحال سے متعلق تصدیق نہیں ہورہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے کشمیر میں مواصلاتی نظام کے ٹھپ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کو انٹرنیٹ اور موبائیل تک رسائی حاصل نہیں ہے، جبکہ فی الوقت سرینگر تشین صحافیوں کو کچھ راحت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو کئی بار یاداشتیں دی گئی کہ اخبارات کے دفاتر، صحافیوں اور ایوان صحافت کو مواصلاتی سہولیات فراہم کی جائے، تاہم اس میں تاخیر کی جارہی ہے۔ ایوان صحافت نے حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صحافیوں کو موبائیل اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 818841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش