0
Saturday 28 Sep 2019 13:11

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کا بریک ڈاؤن جاری 

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کا بریک ڈاؤن جاری 
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد وادی بھر میں موبائیل فون، انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ کا بریک ڈاؤن 55 ویں روز بھی جاری رہا۔ یہ سہولیت بند رہنے سے معاشرے کا ہر طبقہ پریشان ہے اور ان کا غم و غصہ آسمان پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 اگست کے روز جموں و کشمیر کی تشکیل نو کے بعد وادی میں پیدا شدہ صورتحال کلو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے مقبوضہ کشمیر بھر میں مواصلات نظام منقطع کیا اور ہر طرح کی موبائیل اور انٹرنیٹ خدمات مکمل طور پر بند کردی گئی۔ مواصلاتی نظام معطل رہنے سے صحافتی، پیشہ ورانہ اور کاروباری اداروں ک ساتھ ساتھ طلباء کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات پر گزشتہ 55 روز سے جاری پابندی کے باعث کشمیری طلباء ملکی اور غیر ملکی دانشگاہوں میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرنے سے بھی قاصر ہیں جبکہ مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلاب انٹرنیٹ کی خدمات بند رہنے کی وجہ سے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

میوہ صنعت سے وابستہ تاجروں کو مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے مالی بحران کا سامنا ملک کی مختلف منڈیوں کے تاجروں کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ میوہ صنعت کے تاجروں کے مطابق مواصلاتی نطام کی رکاوٹوں اور بندشوں کے امتنائی احکامات نے انہیں طرح طرح کے مشکلات سے دوچار کردیا ہے اور اب باغ مالکان مالی بحران کا شدت کے ساتھ سامنا کررہے ہیں۔ وادی کشمیر دنیا کی واحد ایسی جگہ ہے جہاں کسی بھی ناخوشگوار واقع پیش آنے کے ساتھ ہی موبائیل مواصلاتی سہولیت کو معطل کیا جاتا ہے اور آج ایک بار پھر 5 اگست سے ریاست جموں و کشمیر میں مواصلاتی نطام مکمل طور پر معطل ہے اور تاحال اس کے بحال ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔ اگرچہ وادی کشمیر میں کوئی بڑا واقع رونما نہیں ہوا ہے لیکن پوری وادی میں عام زندگی مفلوج ہے اور موبائیل و انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر منقطع کردی گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 818843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش