0
Saturday 28 Sep 2019 13:23

امید ہے اقوام متحدہ میں تقریر پر عمران خان یوٹرن نہیں لیں گے، احسن اقبال

امید ہے اقوام متحدہ میں تقریر پر عمران خان یوٹرن نہیں لیں گے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر پر اپنا رد عمل دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے مینار پاکستان پربھی اچھی تقریر کی تھی، مگر یوٹرن بھی لیے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، اگر یوٹرن لیے گئے تو قوم آپ کو یوٹرن لینے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تقریر کو اپنی ناکامیوں کے پیچھے چھپنے کے لیے ڈھال نہیں بناسکتی، اب وزیراعظم کی تقریر کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے، اگر حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی تو اپوزیشن حمایت کرے گی، اگر حکومت کشمیر کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے سے قدم اٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی۔ احسن اقبال کاکہنا تھاکہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 818849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش