QR CodeQR Code

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف پشاور اور پمز ہسپتال میں احتجاج

28 Sep 2019 13:36

پمز ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز اور ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر پمز ڈینگی وارڈ، پولیو کاونٹر اور ایمرجنسی کے علاوہ دیگر تمام شعبے بند کر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اعلان پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اور اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اعلان کے بعد پمز ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز اور ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر پمز ڈینگی وارڈ، پولیو کاونٹر اور ایمرجنسی کے علاوہ دیگر تمام شعبے بند کر دیئے گئے۔ ڈاکٹرز اور ملازمین کے احتجاج کے باعث ہسپتال آنے والے مریض رُل گئے اور مریضوں نے بھی ہسپتال میں طبی سہولیات نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ دوسری جانب پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ڈاکٹرز پر پولیس تشدد کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ کلینکس کی بھی تالہ بندی کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور پولیس نے احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف ایف اۤئی اۤر درج کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 818863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818863/ایم-ٹی-آئی-ایکٹ-کیخلاف-پشاور-اور-پمز-ہسپتال-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org