0
Saturday 28 Sep 2019 14:10

ملٹی نیشنل کمپنیز کی طاقت نے جمہوریت کو یرغمال بنا لیا ہے، صدر عارف علوی

ملٹی نیشنل کمپنیز کی طاقت نے جمہوریت کو یرغمال بنا لیا ہے، صدر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھا سکتے ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ ہتھیار اٹھانے سے روکنے کے لیے بنا تھا، عمران خان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بے انتہا خوبصورت تقریر کی، انہوں نے اپنے دورہ امریکا میں ریاست مدینہ کی نشانیوں پر کھل کربات کی۔ پورا یقین ہےکہ ملک میں تبدیلی آتی جا رہی ہے۔ ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھا سکتے ہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ ہماری معیشت کنزیومر ازم کا شکار ہے، ملٹی نیشنل کمپنیز کی طاقت نے جمہوریت کو یرغمال بنا لیا ہے، معیشت کو بہتر کرلیں تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 818867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش