0
Saturday 28 Sep 2019 14:15

لاہور، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں ریلی

لاہور، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے جامعہ پنجاب میں ریلی منعقد کی گئی جو وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر نیاز اختر کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی کے 2 نمبر گیٹ سے 1 نمبر گیٹ تک نکالی گئی۔ ریلی میں پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور تمام ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ ناصر رحمت صدر، چیرمین جاوید شرقپوری، وائس چیئرمین محمد اکرم جوئیہ و دیگر عہدیداران نے بتایا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریلی میں ممبر پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مظہر سلیم، چائنیز طلبہ اور ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ، ملازمین، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ بھارت اب کشمیر پر مزید تسط قائم نہیں رکھ سکتا، کشمیری بہت جلد آزاد فضاوں میں سانس لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 818868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش