0
Saturday 28 Sep 2019 14:29

عمران خان کے اسلامو فوبیا پر دلائل مثبت اثرات سامنے لائیں گے، فیاض الحسن چوہان

عمران خان کے اسلامو فوبیا پر دلائل مثبت اثرات سامنے لائیں گے، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اسلامو فوبیا پر دلائل مثبت اثرات سامنے لائیں گے، وزیراعظم نے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اور بھارت سے کشیدگی کو دنیا کے سامنے رکھا، عالمی طاقتوں کو منی لانڈرنگ روکنے کی تجویز سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اسلامو فوبیا پر دلائل مثبت اثرات سامنے لائیں گے، وزیراعظم نے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی درست ترجمانی کی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی پاکستانی حکمران نے اقوام عالم کے سامنے جامع تقریر کی جس پر وزیراعظم عمران خان تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کو ان جیسے ہی مدبر سیاستدان کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالے گا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مدلل خطاب پر مخالفین بھی تعریفیں کر رہے ہیں جبکہ صرف ایک بلاول بھٹو کو عمران خان کا خطاب جامع نہیں لگا، اس پر میں صرف اتنا کہوں گا کہ وہ خاموش رہیں کیونکہ ان کے والد نے کبھی کشمیر کیلئے اتنا کھل کر بات نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 818873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش