QR CodeQR Code

امریکہ سپر پاور ہے اور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے، شیخ رشید

28 Sep 2019 15:39

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری لائن شہباز شریف کے ساتھ فٹ ہے، ان کے علاوہ میرا کسی اور سے رابطہ نہیں ہے، جیل میں قید نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اے سی دینا چاہیے ویسے بھی ان کا آخری وقت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کشمیر کے معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری لائن شہباز شریف کے ساتھ فٹ ہے، ان کے علاوہ میرا کسی اور سے رابطہ نہیں ہے، جیل میں قید نواز شریف اور آصف علی زرداری کو  اے سی دینا چاہیے ویسے بھی  ان کا آخری وقت ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کشمیریوں کی بھرپور انداز میں ترجمانی کی ہے، ترکی سمیت دیگر دوست ممالک نے کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے جو بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو اچھے طریقے سے متنبہ کر دیا ہے کہ اگر اس بار جنگ ہوئی تو وہ ایٹمی ہوگی اور بہت سخت ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ امریکہ سپر پاور ہے اور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے، اسے چین کے خلاف مودی کی ضرورت ہے اور بھارت کو پاکستان اور چین کے خلاف امریکہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جھوٹا پروپگینڈا کیا جا رہا کہ آئی ایم ایف نے ایم این ون منصوبے پر کوئی پابندی لگا دی ہے، اس سے متعلق اہم فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے، سی پیک پیک نہیں ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 818883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818883/امریکہ-سپر-پاور-ہے-اور-وکٹ-کی-دونوں-طرف-کھیلتا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org