0
Saturday 28 Sep 2019 19:37

جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال سے چوتھی مرتبہ ڈینگی کا لاروا برآمد، محکمہ صحت حیران

جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال سے چوتھی مرتبہ ڈینگی کا لاروا برآمد، محکمہ صحت حیران
اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال میں چوتھی بار ڈینگی لاروا بر آمد ہوگیا محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کوششیں ناکام ہوگئیں، محکمہ صحت اپنے ہی ہسپتال میں ڈینگی کے لاروے کو روکنے میں ناکام ہوگئی، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی نہ رکھنے پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال اس خطے کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، متعدد بار ڈینگی لاروا ملنا اس بڑے ادارے کا وقار مجروح کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب کے ڈینگی کے مریض نشتر ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لیے آ رہے ہیں، ستم ظریفی ہے کہ اسی ہسپتال سے ڈینگی لاروا بر آمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کو اگر ہیومن ریسورس کی کمی کا سامنا ہے تو ضلعی انتظامیہ مدد کے لیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ آج پنجاب حکومت کے تمام ادارے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال میں سوئیپنگ کریں گے۔ ہاسٹل، وارڈز اور کالونی سمیت نشتر اسٹیٹ کے چپہ چپہ کی صفائی کی جائے گی، پورے ایریا میں لارویسائڈنگ اور انسیکٹی سائیڈل کی جائے گی، اس عمل میں محکمہ صحت کی ٹیمیں، کارپوریشن اور سالڈویسٹ کمپنی حصہ لے گی، نشتر ہسپتال و یونیورسٹی انتظامیہ کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے سے اجتناب کرے، اس مقصد کے لیے کنٹینر خریدے جائیں جبکہ سالڈویسٹ کمپنی کنٹینر اٹھانے کی خدمات سرانجام دے گی۔
خبر کا کوڈ : 818910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش