QR CodeQR Code

ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا کل دیا جائے گا

28 Sep 2019 19:38

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا اور مطالبات کی عدم منظوری صورت میں مستقل احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، کمیٹی کے ترجمان کے مطابق ابھی تک ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے جس کے بعد احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کل کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے و علامتی دھرنے دیے جائیں گے، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ملتان میں وفاقی وزیرخارجہ اسلامی جہوریہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، احتجاجی دھرنے میں لاپتہ افراد کے لواحقین جن کا تعلق ملتان، ڈیرہ غازیخان، لیہ اور بھکر سے ہے شریک ہوں گے، واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا اور مطالبات کی عدم منظوری صورت میں مستقل احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، کمیٹی کے ترجمان کے مطابق ابھی تک ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے جس کے بعد احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ملتان کے علاوہ لاہور میں گورنر ہائوس کے سامنے، اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے اور کراچی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 818916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818916/ملتان-میں-وزیرخارجہ-شاہ-محمود-قریشی-کے-گھر-سامنے-دھرنا-کل-دیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org