0
Saturday 28 Sep 2019 18:44

کے پی میں 2 اور سندھ میں ایک پولیو کیس رپورٹ، رواں سال تعداد 69 ہوگئی

کے پی میں 2 اور سندھ میں ایک پولیو کیس رپورٹ، رواں سال تعداد 69 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔ پولیو پروگرام کے مطابق ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے دو خیبر پختونخوا اور ایک سندھ سے سامنے آیا۔ خیبر پختونخوا میں کیسز بنوں اور لکی مروت سے رپورٹ ہوئے جہاں بنوں کے علاقے زلول خیل کی 2 سال کی بچی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا۔ اسی طرح لکی مروت میں ایک 18 ماہ کے بچے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے رواں سال صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 23 کیس بنوں سے رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک کیس صوبہ سندھ سے منظر عام پر آیا جہاں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 69 تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ رواں ملک میں بھر پولیو کے کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ پسماندہ علاقوں خصوصاً صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں رہنے والوں کا پولیو ویکسین پر عدم اعتماد ہے جس کی وجہ سے ہزاروں بچے ویکسی نیشن سے محروم رہ جاتے ہیں۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے میڈیا سے گفتگو میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بنوں اور لکی مروت ایک دوسرے سے ملحقہ علاقے ہیں چنانچہ جب بھی بنوں میں پولیو کیسز بڑھتے ہیں تو لکی مروت میں بھی پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش