0
Saturday 28 Sep 2019 19:32

پاراچنار میں یوم شہادت بی بی سکینہ (س) عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

پاراچنار میں یوم شہادت بی بی سکینہ (س) عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں یوم شہادت بی بی سکینہ (س) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شہادت دختر امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ میں بھی مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں ضلع کرم بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاکر حسین نے کہا کہ کربلا حق و باطل کا ایسا معرکہ تھا کہ جہاں ایک طرف ہزاروں پر مشتمل یزیدی لشکر اور دوسری طرف امام حسین علیہ السلام کے 72 جانثار اور خاندان نبوت (ص) کی باعصمت خواتین اور بچے شامل تھے، ان میں امام حسین علیہ السلام کی  ایک تین سالہ بیٹی بی بی سکینہ (س) بھی تھیں، انہوں نے کربلا میں بے انتہا ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، عالم قید میں ہی شام کے قید خانے میں اس حالت میں اس بی بی کی شہادت ہوئی کہ ان کے ہاتھ زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 818924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش