QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی چمن دھماکے کی شدید مذمت

28 Sep 2019 21:04

اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد دہشتگردی کیلئے ہمت افزائی کا موجب بن رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دھماکے کے نتیجے میں مولانا محمد حنیف و دیگر کی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کے زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد دہشتگردی کیلئے ہمت افزائی کا موجب بن رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 818935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818935/بلاول-بھٹو-کی-چمن-دھماکے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org