0
Saturday 28 Sep 2019 22:19

لوگ آزادی مارچ کو دیکھ کر انقلاب ایران کو بھول جائیں گے، مولانا عطاء الرحمان

لوگ آزادی مارچ کو دیکھ کر انقلاب ایران کو بھول جائیں گے، مولانا عطاء الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء مولانا عطا الرحمان کہتے ہیں کہ اکتوبر میں ہر حال میں آزادی مارچ کیا جائے گا اور لوگ شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر مارچ میں شرکت کریں گے۔ بونیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے مابین رابطے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ان میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے۔ ہمارا مشن نااہل اور غیر جمہوری حکومت سے چھٹکارہ ہے۔ لاکھوں کارکنان حکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آباد کا رخ کریں گے اور لوگ آزادی مارچ کو دیکھ کر انقلاب ایران کو بھول جائیں گے۔ مولانا عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو اسٹیبلشمنٹ زدہ حکومت سے نجات دلانا ہے، کارکنان کا راستہ روکا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 818942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش