QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنیکا فیصلہ

28 Sep 2019 22:45

ریسکیو سروس پنجاب سے شروع ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں متعارف کرائی گئی تھی، جس نے مختلف واقعات میں کئی انسانی جانیں بچانے کے ساتھ ساتھ بے پناہ ریسکیو کام کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نو ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس کے پی کے کی جانب سے بھرتیوں کیلئے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریسکیو سروس پنجاب سے شروع ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں متعارف کرائی گئی تھی، جس نے مختلف واقعات میں کئی انسانی جانیں بچانے کے ساتھ ساتھ بے پناہ ریسکیو کام کئے ہیں۔ اب حکومت نے اس سروس کو قبائلی اضلاع میں بھی جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے ابتدائی پیپر ورک تیار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 818947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818947/قبائلی-اضلاع-میں-ریسکیو-1122-سروس-شروع-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org